Time 06 جون ، 2025
کھیل

رائل چیلنجرز کی جیت کے جشن میں بھگدڑ سے 11 افراد کی ہلاکت، فرنچائز کے کئی ملازمین گرفتار

رائل چیلنجرز کی جیت کے جشن میں بھگدڑ سے 11 افراد کی ہلاکت، فرنچائز کے کئی ملازمین گرفتار
آر سی بی کی پہلی بار فتح کا جشن منانے کے دوران ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور میں 2 مختلف مقامات پر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے/فوٹوبھارتی میڈیا 

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور  (آر سی بی) کی جیت کے جشن میں بھگدڑ سے ہلاکتوں کے معاملے پرپولیس نے فرنچائز کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

دو روز قبل آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی پہلی بار فتح کا جشن منانے کے دوران ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں 2 مختلف مقامات پر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھگڈر مچنے سے ہلاکتوں کے معاملے پر  بنگلورو پولیس نے رائل چیلنجرز بنگلور کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملازمین آر سی بی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ ریونیو سمیت ایک انٹرٹینمنٹ نیٹ ورک کے دو اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ نے احکامات جاری کیے تھے۔

دوسری جانب کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ نے کئی پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، مزید برآں واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات بھی کرائی جا رہی ہیں۔


مزید خبریں :

OSZAR »