19 جون ، 2025
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو پہلے غزہ اور اب ایران کے ساتھ جنگ کے باعث اپنے بیٹے کی شادی منسوخ ہونے کا غم کھانے لگا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے آج ایرانی میزائل حملے سے متاثر ہونے والے ایک اسرائیلی اسپتال کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اس جنگ کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس جنگ کی ذاتی قیمت بھی ادا کرنی پڑرہی ہے، لوگ زخمی ہورہے ہیں اور اپنے پیاروں کو کھو رہے ہیں۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہر کوئی اس جنگ کی ذاتی قیمت ادا کررہا ہے، میرا خاندان بھی اس سے محفوظ نہیں رہا، اس جنگ میں میزائل حملوں کے خوف کے باعث میرے بیٹے کی شادی بھی دوسری مرتبہ منسوخ کرنی پڑی ہے۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کے بیٹے کی شادی 16 جون کو شیڈول تھی جو منسوخ کردی گئی۔