Print Story
X
19 جون ، 2025
جمعرات کی صبح ایران نے اسرائیل پر متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں اب تک 221 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ تل ابیب میں گش دان اور صحرائے نقب سمیت کم از کم 4 علاقوں میں 6 میزائل گرنے کی اطلاع ملی ہے اور صحرائے نقب میں عمارت پر براہ راست میزائل ٹکرایا ہے۔
اسرائیلی ریسکیو حکام کے مطابق بیر السبع میں ساروکا اسپتال پر میزائل ٹکرایا ہے جس سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملہ حالیہ حملوں سے زیادہ بڑا تھا۔